۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ناظر مہدی

حوزہ/ مرحوم نے نصف صدی سے زائد مکتب اہل البیت علیہم السلام کی خدمت کی اور ترویج علوم آل محمد علیہم السلام کیلئے ہمیشہ سعی و کوشش کرتے رہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلاب نے آپ سے تربیت پائی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان کے صدر حجۃ الاسلام مولانا ناظر مہدی محمدی نے آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے سانحہ ارتحال کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ آپ کی رحلت نہ صرف ایران بلکہ تمام دنیائے تشیع کے لئے ایک عظیم فقدان ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُواْ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

عالم ربانی مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی حسینی علوی گرگانی کی سانحہ ارتحال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ، آپ نے نصف صدی سے زائد مکتب اہل البیت علیہم السلام کی خدمت کی اور ترویج علوم آل محمد علیہم السلام کیلئے ہمیشہ سعی و کوشش کرتے رہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلاب نے آپ سے تربیت پائی، حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت سے نہ صرف ملت ایران بلکہ تمام ملت جہان تشیع ایک عظیم مرجع دینی سے محروم ہوئی ہے۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اس عظیم ہستی کے رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں بالخصوص اور تمام مراجع عظام ، ملت جہان تشیع اور ملت جمہوری اسلامی ایران کے خدمت میں بالعموم تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے اور مرحوم کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے ہمراہ محشور فرمائے۔ الہی آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .